Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81363
Published : 24/8/2015 12:58

امریکی جھوٹے دعوے کے خلاف ایران کا رد عمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری نے ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کےمعاہدے کے متن تک رسائی پر مبنی امریکی خبر رساں ایجنسی کے دعوے کے خلاف رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری سید علی حسینی تاش نے ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے معاہدے کے متن تک رسائی پر مبنی امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوشی ایٹڈ پریس کے دعوے کے خلاف اتوار کے دن ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سید علی حسینی تاش نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ساتھ معاہدے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری نے دستخط نہیں کئے ہیں۔ سید علی حسینی تاش نے مزید کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنا ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے بھی کہا کہ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کی اطلاعات اور دستاویزات کی حفاظت کے بارے میں اپنے وعدوں کی اب تک پابندی کی ہے اور ایسا کوئی اقدام انجام نہیں دیا ہے جس سے ان وعدوں کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ امریکا کی خبر رساں ایجنسی ایسوشی ایٹڈ پریس نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ اس نے ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے باہمی تعاون کے معاہدے کی خفیہ دستاویز تک رسائی حاصل کر لی ہے کہ جس پر ایران کی طرف سے اعلی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری سید علی حسینی تاش نے دستخط کیے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17