Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81364
Published : 24/8/2015 12:59

ایک اور سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کا قبضہ

سعودی عرب کے ایک اور فوجی اڈے پر یمنی فوج اور عوامی فورس کا قبضہ ہونے کی اطلاعات ہیں- اطلاعات کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورس نے اتوار کے روز جازان صوبے میں فوجی اڈے "مشعل" پر قبضہ کرکے اس اڈے کے کنٹرول ٹاور کو تباہ کر دیا- یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی حملوں میں شدت کے ردعمل میں یہ اقدام کیا ہے- یمن کی فوج اور عوامی فورس نے ہفتے کے روز بھی صوبہ جازان میں ملحمہ نامی سعودی عرب کے ایک اور فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا- یمن کی فوج اور عوامی فورس نے گزشتہ جمعرات کو بھی سعودی عرب کے صوبہ جازان میں واقع سرحدی فوجی چوکی التویلق پر حملہ کر کے سعودی عرب کی دسیوں فوجی گاڑیوں، بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور بارودی سرنگ صاف کرنے والی گاڑیوں کو تباہ کر دیا تھا- یمن پر چھبیس مارچ سے جاری سعودی عرب کے حملوں میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16