Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81367
Published : 24/8/2015 13:9

افغان سیکورٹی فورس کے تین اہلکاروں کا قتل

طالبان نے افغانستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے تین اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے افغانستان کی بارڈر سیکورٹی فورس کے تین اہلکار جنھیں کچھ دنوں قبل طالبان نے اغوا کر لیا تھا، قتل کر دیئے گئے ہیں- خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان شفیق ننگ صافی نے اتوار کو بتایا کہ ان سیکورٹی اہلکاروں کی لاشین صوبے کے " اندر" ضلع میں ملی ہیں- شفیق ننگ صافی نے مزید کہا کہ افغان بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کو گذشتہ ہفتے طالبان نے پکتیکا- غزنی شاہراہ پر اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے- صوبہ غزنی افغانستان کے ان بدامن صوبوں میں شمار ہوتا ہے جہاں مسلح افراد بالخصوص طالبان سرگرم ہیں- درایں اثنا رواں سال میں اس صوبے میں اغوا، مسلح جھڑپوں اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بھی کئی واقعات سامنے آئے ہیں -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17