يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81369
تاریخ انتشار : 24/8/2015 13:13
تعداد بازدید : 5

داعش نے شام میں2000 سال پرانی تاریخی عمارت کو بم سے اڑا دیا۔

داعشی تکفیری دہشت گردوں نے پالمیرا کی دو ہزار سال پرانی تاریخی عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق، داعشی تکفیری دہشت گردوں نے اتوار کے روزتاریخی شہر تدمر یا پالمیرا میں واقع بعل شمین نام کی تقریبا دو ہزار سال پرانی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا ۔ دھماکہ خیز مواد کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ اس تاریخی عمارت کا اندرونی حصہ مکمل طور پر تباہ اور اس کے اطراف کے ستون منہدم ہو گئے۔ شام کے انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ تباہ ہونے والی عمارت، سترہ عیسوی میں تعمیر کی گئی تھا اور رومی بادشاہوں نے ایک سو سینتالیس عیسوی میں اس میں توسیع کی تھی۔ واضح رہے کہ داعش دہشت گردوں نے اکیس مئی کو تدمر یا پالمیرا شہر پر قبضہ کرلیا تھا۔ 


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :