Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81370
Published : 24/8/2015 13:14

جاپان میں امریکی فوجی چھاؤنی میں دھماکا

جاپان میں امریکی فوجی چھاؤنی میں دھماکے ہوئے ہیں پریس ٹی وی نے جاپانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جاپان کے شہر ساگامیھارا میں امریکی فوجی چھاؤنی میں مقامی وقت کے مطابق پیر کی رات ایک بجے پے در پے کئی دھماکے ہوئے ہیں- ساگامیھارا، جنوب مغربی ٹوکیو کے قریب واقع ہے- امریکہ کی اس فوجی چھاؤنی میں جنگی ساز و سامان اور ایندھن کا ذخیرہ کیا جاتا ہے- ابھی تک اس واقعے میں جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہیں- اپریل کے مہینے میں بھی اس علاقے میں تین دھماکے ہوئے تھے۔ پولیس نے جاپان کے انتہاپسند گروہوں کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16