Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81371
Published : 24/8/2015 13:18

ہفتہ حکومت کا آغاز، صدر جمہوریہ کی بانی انقلاب کے مزار پر حاضری

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کے ارکان کابینہ نے ہفتہ حکومت کے آغاز کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزار امام خمینی رح پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انقلاب کے ابتدائی برسوں میں شہید ہونے والے اعلی عہدے داروں اور اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل اور آٹھ سالہ مقدس دفاع کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ چوبیس اگست سن انیس سو اکیاسی کو، ایران کے اس وقت کے صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم محمد جواد باہنر کو سامراجی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ایم کے او نے ایک بم دھماکے میں شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ہر سال اس موقع پر ان شہیدوں کی یاد میں ہفتہ حکومت منایا جاتا ہے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14