Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81372
Published : 24/8/2015 13:20

امام خمینی (رح) کا راستہ اسلامی اور جمہوری تھا

اسلامی جمہوریہ ایران صدر نے کہا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا راستہ، اسلامی اور جمہوری تھا- موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ نے پیر کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی - صدر مملکت نے اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی کے اہداف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی (رح) نے ہر موقع پر عوام کے ساتھ ساتھ رہے- صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات کا وقت قریب آنے کے پیش نظر امید ظاہر کی کہ اس سال کے انتخابات ، عظیم الشان طریقے منعقد ہونگے اور امیدواروں کے درمیان صحتمند مقابلہ آرائی سے بھرپور ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح ان انتخابات میں بھی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ صدرمملکت اور ان کی کابینہ نے ہفتہ حکومت کے پہلے دن آج بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضر ہو کر آپ کے اہداف کے ساتھ تجدید عہد کیا- واضح رہے کہ دو شہریور مطابق چوبیس ستمبر اسلامی جمہوریہ ایران میں ہفتہ حکومت کا آغاز ہے- 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22