Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81402
Published : 25/8/2015 11:49

ایران اور افغانستان کے مابین صحت عامہ کا معاہدہ

ایران اور افغانستان کے وزرائے صحت نے مشترکہ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ایران اور افغانستان کے مابین صحت عامّہ سے متعلق معاہدے کے تحت، ادوائیات، میڈیکل کے شعبے میں استعمال ہونے والے ساز و سامان، علاج اور معالجہ، ہسپتالوں کی تعمیر اور مینیجمینٹ، میڈیکل ٹورزم اور ڈاکٹروں اور ماہرین کے تعلیمی کورس کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران کہا کہ ایران اور افغانستان کے مابین ادویات اور علاج معالجے سمیت تمام شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس موقع پر افغان وزیر صحت نے بھی افغانستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی امداد اور ساز و سامان کا شکریہ ادا کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11