Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81406
Published : 25/8/2015 11:55

باہمی احترام پر استوار تعلقات ایران اور برطانیہ کے لئے مفید

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے اعتماد سازی اور باہمی احترام پر استوار تعلقات کو ایران اور برطانیہ کے مفادات کے لئے مفید قرار دیا ہے- اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے پیر کے روز تہران میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی سے ملاقات کی- اس ملاقات میں علی شمخانی نے مغرب کی طرف سے بعض نقصان دہ غلط فہمیوں کو دور کئے جانے اور نظریات میں تبدیلی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی اور عوام کی حمایت کی وجہ سے ایران کی طاقت اور علاقائی اور بین الاقوامی پالیسیاں متوازن اور باعث استحکام رہی ہیں اور اس سلسلے میں صحیح اور حقیقی ادراک نئے تعاون کے آغاز کو آسان بنا دے گا- انہوں نے علاقے میں تکفیری دہشت گردی کی تشکیل کے سرچشمے اور اس سلسلے میں مغرب کے بعض اتحادی ممالک کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی قانونی حکومت کے مخالفین کو مسلح کرنے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بار بار کے انتباہ کو بعض ممالک کی طرف سے نظرانداز کیا جانا متعدد دہشت گرد گروہوں کی تشکیل اور علاقے کے لئے مالی اور انسانی زیاں کے حامل ایک سنگین بحران کا سبب بنا- اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے تہران اور لندن کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر خوشی کا اظہار اور مختلف مسائل، خاص طور سے دہشت گردی سے مقابلے میں ایک علاقائی طاقت کی حیثیت سے ایران کے کردار اور خاص پوزیشن کا ذکر کیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14