Wed - 2018 August 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81408
Published : 25/8/2015 11:58

سعودی جارحیت کا جواب دینے کے لئے یمنی عوام تیار

تحریک انصار اللہ یمن نے سعودی جارحیت کا جواب دینے کے لئے عوامی فورسز کی مکمل تیاری کی خبر دی ہے- اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیاسی شعبے کے رکن ضیف اللہ الشامی نے پیر کے روز کہا کہ یمن کی عوامی فورسز سعودی عرب کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی طاقت و توانائی رکھتی ہیں اور سعودی عرب کے کافی اندر تک میزائل حملے بھی کر سکتی ہیں- انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی منظم جارحیت کا مقصد یمنی شہریوں کو خوار اور جھکنے پر مجبور کرنا اور یمن کو ایک بار پھر سعودی عرب، امریکا اور صیہونی حکومت کی جولان گاہ بنانا ہے- ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمن کے حریت پسند اور بہادر عوام نے دنیا والوں پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی چالیں بےکار ہیں اور ان کو شکست دینا ممکن نہیں ہے نیز وہ اس جنونی حالت کا شکار نہیں ہو سکتے جس کا شکار سعودی عرب ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب، عمان کے علاوہ، علاقے کے نو عرب ممالک کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ سے یمن پر وسیع حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لے آئے- ادھر یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی عرب کے جیزان صوبے کے مزید پہاڑی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور علاقے میں پیش قدمی جاری رکھنے کی خبر دی ہے- اس صوبے کے الخوبہ علاقے میں عوامی فورسز کے حملے میں سعودی عرب کے کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 August 15