Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81411
Published : 25/8/2015 12:14

عراق: داخلی امور میں بعض سفارت خانوں کی مداخلت

عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن نے بعض سفیروں پر عراق کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔ براثا خبر رساں ایجنسی نے عراق کی پارلیمنٹ میں خارجہ تعلقات کمیشن کے رکن رزاق الحیدری کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق میں قائم بعض سفارت خانے اور قونصل خانے اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت کر رہے ہیں۔ رزاق الحیدری کا کہنا تھا کہ بعض سفارت خانے بہت عرصے سے عراق کے داخلی امور میں مداخلت کرتے چلے آ رہے ہیں اور وہ بعض خاص گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رزاق الحیدری کا مزید کہنا تھا کہ اس حمایت کی وجہ سے عراق میں فرقہ واریت اور قبائلی اختلافات کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ہادی العامری نے بھی ہفتے کے دن کہا تھا کہ بعض ممالک کے سفارت خانوں کو عراق کے ساتھ اپنے تعاون کی نوعیت پر نظر ثانی کرنی چاہئے اور ان کو جان لینا چاہئے کہ قومی اقتدار اعلی ریڈ لائن ہے اور عراق کے عوام کسی کو بھی مراجع کرام اور مذہبی مقدسات کی بے حرمتی اور توہین کی اجازت نہیں دیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13