Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81652
Published : 29/8/2015 15:7

ایران اور روس کے تعلقات اسٹریٹیجک اور دوستانہ ہیں: ایران کے نائب وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے تعلقات اسٹریٹیجک اور دوستانہ ہیں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ایران اور روس کے اسٹریٹیجک تعلقات ہیں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مذاکرات اور تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔ ابراہیم رحیم پور نے کہا کہ ایران اور روس سیکورٹی اور فوجی امور میں بھی تعاون کر رہے ہیں اور ہتھیار، سلامتی اور ٹریننگ کے شعبوں میں بھی مختلف وفود کی آمد و رفت جاری ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری معاہدے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں فریقوں کی جیت ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15