چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81654
تاریخ انتشار : 29/8/2015 15:9
تعداد بازدید : 11

ایران غیر ملکیوں کو ویزا سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے کے لئے ویزے کی ضرورت نہیں ہے جو ایرانیوں کو یہ سہولت فراہم کرتے ہیں-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعے کو اصفہان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے- وزیر خارجہ نے غیر ملکی سیاحوں کو ایران کے دورے پر مائل کرنے کے بارے میں کہا کہ ایران میں سیاحوں کی آمد میں آسانی فراہم کرنے اور سرمایہ کاروں کو مائل کرنے کی ذمہ داری وزارت خارجہ پر عائد ہوتی ہے- وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے تمام صوبوں اور شہروں میں صنعتی، ثقافتی اور سماجی کشش موجود ہے اور ایران کی وزارت خارجہ، مختلف شہروں میں سیاحوں کے لئے آ‎سانیاں اور سہولیات فراہم کرے گی- ایران کے وزیر خارجہ بدھ کی رات سے اصفہان کے دورے پر ہیں- وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے دورہ اصفہان کے موقع پر صدر مملکت کی نمائندگی میں ہفتہ حکومت کی مناسبت سے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :