Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81660
Published : 29/8/2015 15:29

فلپائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت

فلپائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے اس معاہدے کو خطے میں بدامنی کے خاتمے کے لئے مفید قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر فلیسیانو بلمونٹہ نے جمعے کے دن ایران کے سفیر سے ملاقات کے دوران جامع ایٹمی معاہدے تک ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کی رسائی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں قیام امن اور ایران، فلپائن تعلقات بہتر بنانے کے سلسلے میں اس معاہدے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ فلیسیانو بلمونٹہ نے کہا کہ فلپائن کی پارلیمنٹ اور حکومت نے یک زبان ہو کر ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور ان کو امید ہے کہ موجودہ رکاوٹوں کو دور کر کے دو طرفہ تعلقات میں توسیع کا راستہ زیادہ سے زیادہ ہموار ہوگا۔ فلپائن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا ایک اہم اور موثر ملک قرار دیا۔ فلیسیانو بلمونٹہ کا کہنا تھا کہ فلپائن کی پارلیمنٹ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر مبنی اقدام اور دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے لئے آمادہ ہے اور پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کی تقویت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11