يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81664
تاریخ انتشار : 29/8/2015 15:39
تعداد بازدید : 2

چین کے صدر سے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیرکی ملاقات

امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر نے جمعے کے روز چین کے صدر کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی-
اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سوزان رائس نے چین کےصدر کے ساتھ ملاقات میں مختلف مسائل خاص طور پر امریکہ اور چین کے درمیان کشیدہ صورتحال کا جائزہ لیا- کہا جا رہا ہے کہ رائس کا چین کا یہ دورہ، چین کے صدر کے دورہ امریکہ کے لئے حالات سازگار بنانے کی غرض سے انجام پایا ہے- چین کے صدر نے اس ملاقات میں کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو چاہئے کہ چند فریقی سرمایہ کاری سے متعلق سمجھوتوں، علاقائی مسائل کے بارے میں بات چیت اور خاص طور پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کے حل کی غرض سے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں- سوزان رائس نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں بھی جنوبی چین کے سمندر کے متنازعہ مسئلے کا ذکر کئے بغیر صرف چین اور امریکہ کے فوجیوں کے درمیان تعاون کے منصوبے کا ذکر کیا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :