Sunday - 2018 Oct. 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81696
Published : 30/8/2015 12:21

ایران کے تاریخی آثار کی حفاظت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے دنیا بھر کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو ضروری قرار دیا ہے- ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے سنیچر کو تہران میں ایران کے نیشنل میوزیم میں اسلامی دور کے میوزیم اور ایران کے قبل از تاریخ کے میوزیم کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ جو قوم بھی اپنے ماضی کو بخوبی جان لے وہ اپنے حال کو اچھی طرح جان سکتی ہے اور مستقبل کے بارے میں اچھی منصوبہ بندی کر سکتی ہے- ایران کے نائب صدر نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں عراق جیسے ممالک کہ جو عظیم تاریخی آثار قدیمہ کے حامل تھے، المناک واقعات سے دوچار ہوئے اور داعش دہشت گرد گروہ نے عراق اور شام کے تاریخی آثار کے ساتھ جو برا سلوک کیا اس سے تمام انسانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Oct. 21