Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81697
Published : 30/8/2015 12:23

غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے ایران کا دروازہ کھلا ہوا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیرونی ممالک کو ایران میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے- ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ حکومت اور اپنی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسی یہ ہے کہ بیرونی ممالک ایران میں سرمایہ کاری کریں، ٹیکنالوجی لائیں، ایرانی کو پارٹنر بنائیں اور علاقے و دنیا کی منڈیوں کا ایک حصہ دونوں کو حاصل ہو - صدر مملکت نے کہا کہ حتمی مقصد ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے اور اگر ایسا نہ ہوا تو ملک کو نقصان ہو گا- صدر حسن روحانی نے کہا کہ پابندیوں کے بعد کہ جو انشاء اللہ آئندہ مہینوں میں ختم ہو جائیں گی، اور ہم پابندیوں کے بعد کے دور میں پہنچ جائیں گے، ہمیں ایران کو بیرونی حکومتوں اور کمپنیوں کے لئے صرف ایک منڈی نہیں بننے دینا چاہئے اور اگر وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ایران اسی ملین افراد پر مشتمل ایک منڈی ہے، تو غلطی کر رہی ہیں- صدر روحانی نے کہا کہ تیل سے ہونے والی آمدنی ملک میں بنیادی سرمایہ کاری پر خرچ ہونی چاہئے اور ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی ضروریات غیر پیٹرولیئم مصنوعات کی برآمدات سے پوری کریں اور بیرونی ملکوں کی موجودگی کا مقصد، سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی اور شراکت ہونا چاہئے- صدر روحانی نے کہا کہ ہماری حکومت نے خارجہ پالیسی میں یہ کوشش کی ہے کہ نئے زخم پیدا نہ کرے اور پرانے زخموں پر مرہم رکھے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت کے دو برسوں میں تحقیقاتی مراکز، اسکولوں، یونیورسٹیوں اور اہل فن و ثقافت کے لئے پرسکون ماحول فراہم ہوا ہے- صدر حسن روحانی نے کہا کہ آج ایران کا نام پوری دنیا میں، عالمی رائے عامہ میں ایک امن پسند، امن طلب اور اشتراک عمل کے خواہاں ملک کی حیثیت سے لیا جاتا ہے اور ایران نے دنیا میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے- ایران کے صدر نے کہا کہ ایٹمی معاملہ ، عالمی برادری کے لئے ایک نہایت پیچیدہ مسئلہ بن گیا تھا لیکن ملت ایران نے ایک منظم قدم اٹھاتے ہوئے اسے مطلوبہ نتیجے تک پہنچا دیا- صدر مملکت نے کہا کہ اگر ہم ہر میدان میں کامیاب ہوئے ہیں تو اس کی وجہ قومی اتحاد اور اجتماعی فہم و ادراک رہا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ہم کامیابی کے اس عمل کو حتمی شکل دینے اور فیصلہ کن مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10