Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81701
Published : 30/8/2015 12:29

ہندوستان فائر بندی کے معاہدے کی پابندی کرے: پاکستان

پاکستان نے کہا ہے کہ ہندوستان جنگ بندی کے معاہدے کی پابندی کرے- سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی"واس" کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد نئی دہلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی پابندی کرے- سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دو ہزار تین میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کی، ہندوستان کی جانب سے خلاف ورزی جاری رہنے پر پاکستان کو تشویش لاحق ہے- سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرتاج عزیز نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہندوستان کو چاہئے کہ وہ جنگ بندی سمجھوتے کی پابندی کرے اور علاقے میں امن وسلامتی کی ضمانت فراہم کرنے کے لئے سرحدی علاقوں پر گولہ باری بند کرے-واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے دو ہزار تین میں کشمیر کے علاقے میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئےتھے تاہم دونوں ملکوں کے سرحدی فوجیوں کے درمیان تقریبا ہر ہفتے فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بند کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20