Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81703
Published : 30/8/2015 12:31

پاکستان ایران کے لیے سب سے زیادہ اہم: ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹرٹیجک اسٹڈیز مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ برصغیر کے ممالک میں سے ایران کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت پاکستان کی ہے۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹرٹیجک اسٹڈیز مرکز کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے پاکستان کے مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران ایران اور برصغیر پاک و ہند کے درمیان تعلقات کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران بعض علاقائی عرب ممالک نے بعض مسائل میں تحریف کی ہے تاہم ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ تعلقات پر زور دیتا رہے گا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے میں کوئی بھی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اندر پاکستان کی سرحد تک گیس پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان، اپنی سرزمین میں باقی منصوبہ مکمل کرے کیونکہ پاکستان کی صنعتی ترقی انرجی حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے۔ تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹرٹیجک اسٹڈیز مرکز کے سربراہ نے کہا کہ جس طرح ایران حزب اللہ کی حمایت کرتا رہا ہے جو ایک شیعہ تنظیم ہے اسی طرح حماس کی حمایت کر رہا ہے جس کا تعلق اہل سنت سے ہے۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کے دیے گئے اسلحوں اور ہتھیاروں کے ذریعے ان گروہوں نے صیہونی دشمن پر کامیابی حاصل کی ہے جس کا اعتراف خود ان گروہوں نے بھی کیا ہے۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان کے مذہبی رہنماؤں نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے عوام کو وہابیت اور انتہاپسندی سے کوئی سروکار نہیں ہے اور وہ شیعوں کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18