Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81707
Published : 30/8/2015 12:40

مسجد الاقصی سے متعلق صیہونی حکومت کی نئی سازش

مسجد الاقصی کے خطیب نے بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کی صیہونی سازش کے بارے میں خبردار کیا ہے فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ محمد سلیم نے جمعے کے دن مسجد الاقصی میں آنے جانے کے اوقات اور اس مسجد کے حصوں کی تقسیم سے متعلق صیہونی حکومت کے مذموم سازش کے خلاف رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو کبھی خالی نہیں چھوڑیں۔

 شیخ محمد سلیم کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے حالیہ چند دنوں کے دوران مسجد الاقصی کا محاصرہ تنگ کر دیا ہے۔
دریں اثنا سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
فلسطینی مظاہرین نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ملت اسلامیہ سے اپیل کی کہ وہ مسجد الاقصی سے متعلق صیہونی سازشوں کے خلاف فوری طور پر اٹھ کھڑے ہوں۔
 واضح رہے کہ صیہونی ہمیشہ اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجدالاقصی پرحملے کرکے اس مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19