Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81708
Published : 30/8/2015 12:43

ویانا ایٹمی سمجھوتہ، ایران کی حقانیت کا ثبوت: علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ویانا ایٹمی سمجھوتے نے دنیا پر ملت ایران کی حقانیت ثابت کر دی ہے-
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے جو ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر تھے، ایک چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں ویانا ایٹمی سمجھوتے کو ایک تاریخی سمجھوتہ قرار دیا اور کہا کہ اس سمجھوتے کے حصول کے لئے دس سال سے زیادہ عرصے تک مسلسل کوششیں کی گئیں تاکہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں مغرب کی بدگمانی کو دور کیا جا سکے- علی اکبر صالحی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ماضی میں ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں جو الزامات لگائے جاتے رہے وہ مکمل طور پر من گھڑت تھے اور مغرب، ایران پر دباؤ ڈالنے اور اس کا جواز پیش کرنے کے لئے یہ الزامات لگاتا تھا لیکن اس سلسلے میں اس نے کبھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا- ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب کے بعد سے ایران پر ہمیشہ پابندیاں عائد رہی ہیں کہا کہ ایران کا اقتصاد، ایک مقامی اقتصاد ہے جو ایک بڑی منڈی اور اچھی داخلی طلب کا حامل ہے اور اقتصادی دباؤ کا مقابلہ کر سکتا ہے- ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ایران اور چین کے گہرے تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات، ہمیشہ فروغ کی جانب گامزن رہے ہیں اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد چین کے ساتھ ایران کے تعلقات مختلف میدانوں میں پہلے سے زیادہ فروغ پائیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22