Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81711
Published : 30/8/2015 12:45

بحرین میں مظاہرے، سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

بحرینی عوام نے دارالحکومت منامہ میں وسیع پیمانے پرمظاہرہ کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائی کامطالبہ کیاہے المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے مساوات، ہمہ گیر آزادی اور سیاسی قیدیوں منجملہ جمعیت وفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے-

مظاہرین نے بحرین کی شاہی حکومت کی سرنگونی اور جمہوریت کے قیام کے حق میں بھی نعرے لگائے۔
مظاہرین نے اپنے حقوق کی بالادستی تک پرامن جمہوری تحریک جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مضافات میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے-
بحرین کے وزیر اطلاعات عیسی بن عبدالرحمن الحمادی نے کہا کہ اس دھماکے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد گذشتہ ماہ کے دھماکے میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے-
زخمی ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار ہیں کہ جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23