سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81795
تاریخ انتشار : 31/8/2015 11:12
تعداد بازدید : 7

عراق: صوبہ صلاح الدین میں فوجی کارروائی، 200 دہشت گرد ہلاک

عراق کی برّی افواج کے جوانوں نے کم از کم دو سو داعش تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
عراق کی برّی افواج کے کمانڈر جلال توفیق نے اتوار کے دن کہا کہ سامرا کے مغربی علاقے میں ہونے والی عراقی فوج کی کارروائی کے دوران کم از کم دو سو داعش دہشت گرد ہلاک کر دئے گئے، جبکہ داعش سے وابستہ سولہ تکفیری عناصر کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دہشت گردوں میں سے بعض کا تعلق مختلف ایشیائی ممالک سے ہے۔ جلال توفیق نے مزید کہا کہ فوج اور پولیس کے جوانوں نے سامرا کو داعش کی جانب سے لاحق خطرے کے پیش نظر اس شہر کے اطراف میں حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کر کے مورچے سنبھال لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار، دہشت گردوں کو سامرا پر حملہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ دوسری جانب عراق کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک کارروائی کرکے صوبہ الانبار میں گاڑیوں میں بم نصب کرنے کے ایک مرکز کو نشانہ بنا کر اسے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ یاد رہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے اس ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف اب تک متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :