Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81797
Published : 31/8/2015 11:17

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرشامی فوج کے حملے جاری

شام کی فوج نے دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پرحملےکرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اورزخمی کردیا الیوم السابع مصرکی رپورٹ کے مطابق اتوارکے روزشام کی فوج کے لڑاکا طیاروں نے حلب کے مضافات میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملے کرکے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اورزخمی کردیا- 
اس رپورٹ کے مطابق حلب کے مضافات میں شام کی فوج اور داعش دہشت گردوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے لڑائی جاری ہے-
اسی طرح اتوار کے روز شامی فوج نے حزب اللہ لبنان کے تعاون سے شام کے سرحدی شہرالقلمون کےعلاقے "شمسیہ حیدر" میں دہشت گردوں کی گاڑی پرحملہ کرکے دہشت گردوں کوکافی نقصان پہنچایا- 
شامی فوج نے ہفتے کے روز بھی حزب اللہ کی مدد سے، ریف دمشق کے شہر الزبدانی میں عارضی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اس شہر کو آزاد کرانے کی کاروائی کا دوبارہ آغاز کردیا اور اس شہر کے مشرق میں "الحکمہ" علاقے کو دہشت گردوں سے پاک اور بھاری مقدار میں ان کے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد تباہ کردیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10