Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81800
Published : 31/8/2015 11:31

ایران: علاقے کے مظلوم ملکوں کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے کے مظلوم ملکوں اور مزاحمت و استقامت کے محور و مرکز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے اتوار کو تہران میں مسلح افواج کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے مظلوم ممالک کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف سرگرمیاں جاری رکھنے کی زمین ہموار ہوتی ہے اور ایران، مزاحمت و استقامت اور ظلم و نا انصافی کے شکار ممالک کی حمایت بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا- بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ملت ایران، عالمی سطح پر ایسے مقام پر پہنچ چکی ہے کہ جہاں بڑی طاقتیں اس کے سامنے گھٹنے ٹیک کر مذاکرات کی میز پر آ گئیں اور ایران کے عوام کے حقوق کو تسلیم کر لیا- وزیر دفاع حسین دہقان نے ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی تیل کی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے تمام پابندیوں کو مواقع میں تبدیل کر لیا ہے اور وہ کبھی بھی ملت ایران کو عزت و خود مختاری کے راستے سے دور نہیں کر سکتے- ایران کے وزیر دفاع نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی مقامی ٹیکنالوجی اور علم، ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے، تاکید کی کہ ایٹمی سمجھوتہ، ملت ایران کی استقامت و پائیداری کا نتیجہ تھا- بریگیڈیئرجنرل حسین دہقان نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ، کرائے کے دہشت گردوں کی حمایت، ٹریننگ اور تشہیر کے دریعے، اسلامی ممالک پر مسلط ہونے اور انھیں ذلیل و رسوا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19