Sunday - 2018 April 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81823
Published : 31/8/2015 22:39

ہندوستان کے سیکورٹی ڈیٹا پر امریکہ کی دسترسی کے حوالے سے ہندوستان کی تشویش

ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے اس ملک کے حساس اور سیکورٹی ڈیٹا تک امریکہ کی غیر محدود دسترسی پر اظہار تشویش کیا ہے-
اخبار ہندو کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کے ڈیٹا بیس سمجھوتے پر مارچ کے مہینے میں ہندوستان اور امریکہ کے وزراء داخلہ کے درمیان دستخط انجام پانے کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کی حساس اور سیکورٹی اطلاعات تک غیرمحدود دسترسی کا امکان فراہم ہوجائے گا-
 نئی دہلی حکومت نے ہندوستان کی حساس اطلاعات تک امریکہ کی دسترسی پر مخالفین کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سمجھوتہ طولانی مدت میں ملک کے لئے مفید واقع ہوگا-
 ہندوستان نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سمجھوتے میں پرائیویسی کا خیال رکھا جائے گا اور ایسا نہیں ہوگا کہ صرف امریکہ ہی اس سے فائدہ اٹھائے - ہندوستان نے بھی درخواست کی ہے کہ اسے امریکی کمپینیوں گوگل، یاہو اور بینگ جیسی کمپنیوں کی انٹرنٹ معلومات تک دسترسی حاصل ہو- امریکہ نے اب تک تیس ملکوں کے ساتھ دہشت گردی مخالف ڈیٹا بیس تک رسائی کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 April 22