Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81829
Published : 31/8/2015 23:0

دہشت گردانہ حملوں کے سترہ ہزار ایرانی شہداء کے عنوان کے تحت تہران میں کانفرنس کا انعقاد

ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لے کر اب تک دہشت گردوں نے سترہ ہزار سے زیادہ ایرانی شہریوں کو شہید کیا ہے۔ اس موضوع کو لے کر دوسری بین الاقوامی نشست تہران میں منعقد کی جا رہی ہے۔ دہشت گردانہ حملوں کے سترہ ہزار ایرانی شہداء کے عنوان کے تحت تہران میں ہونے والی اس کانفرنس کی ابتدا میں ایک بیان جاری کیا گیا جس میں انسانی زندگی کے احترام، عالمی امن و امان کے قیام اور دہشت گردی سے پاک دنیا کے لئے جدوجہد کو اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد قرار دیا گیا۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر آج بھی ایرانیوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں تاہم انسانی حقوق کے دعوے داروں نے اس پر اپنی آنکھیں اور کان بند کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردانہ اقدامات سے متاثر ہونے والوں کے اہل خانہ کو ان کا حق نہیں مل سکا ہے اور ان کے زخم آج بھی مندمل نہیں ہو پائے ہیں۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں دہشت گردی کے متاثرین کی جانب سے ان مطالبات کے دہرائے جانے کے باوجود اگر عالمی برادری نے اس پر توجہ نہ دی تو ان مطالبات کو اشعار، تصاویر، کتابوں، سیاسی نشستوں اور قراردادوں کی شکل میں پیش کرکے ان مطالبات کی یاد دہانی کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب میں ایران کے صدر، اعلی عہدیداروں، شام، لبنان، عراق، فلسطین، ہندوستان اور پاکستان کے دانشوروں اور مفکرین اور ایران میں مقیم بعض ممالک کے سفیروں نے شرکت کی ہے۔ یہ کانفرنس منگل کے دن بھی جاری رہے گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10