چهارشنبه - 2019 مارس 20
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81865
تاریخ انتشار : 1/9/2015 14:0
تعداد بازدید : 6

جوہری معاہدے پر عمل ہو یا نہ ہو، ایران کا اقتصاد مضبوط ہوگا

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چاہے جوہری معاہدہ عملی شکل اختیار کرے یا نہ کرے، ایران کے اقتصاد کو تقویت ضرور ملے گی۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے امریکی چینل بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی آمدنی پر انحصار میں کمی اور ٹیکس کی آمدنی میں اضافے کے ذریعے ایران کا اقتصاد مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے ملک کی ترقی اور پیشرفت کے لئے پابندیوں کے خاتمے کا انتظار نہیں کیا ہے البتہ پابندیوں کا خاتمہ معاشی ترقی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے تاہم حکومت کی پالیسیاں صرف اس پر منحصر نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک نے دو سال پیچیدہ اور دشوار مذاکرات کر کے چودہ جولائی کو معاہدے کے حتمی نتیجے تک پہنچے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران پر عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی ایک قرارداد جاری کر کے اس معاہدے کی تائید کر دی تھی-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :