Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81881
Published : 1/9/2015 14:31

ایران کے تیار کردہ لانگ رینج ریڈار سسٹم کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی کی موجودگی میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے نذیر ریڈار سسٹم کی رونمائی کی گئی۔ نذیر ایک لانگ رینج کا ریڈار سسٹم ہے اور اسے ایرانی ماہرین نے تیار کیا ہے جو کم ریڈار کراس سیکشن پر بھی اشیا کو شناخت کر لیتا ہے۔
نذیر ریڈارسسٹم اینٹی ریڈار میزائل کا پتہ لگانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ریڈار کے ذریعے آٹھ سو کلومیٹر کے فاصلے اور ایک ہزار فٹ کی بلندی تک موجود اشیا کو دیکھا جا سکتا ہے۔
دنیا میں اس طرح کا کوئی دوسرا ریڈار بنائے جانے کی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ ایرانی ماہرین نے ہی اس ریڈار کی ڈیزائننگ اور اسے تیار کیا ہے اور اس ریڈار کو استعمال میں لانا شروع کر دیا گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10