Monday - 2018 july 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81917
Published : 1/9/2015 21:54

صیہونی فوجیوں اورفلسطینیوں کی جھڑپوں کا دائرہ بیت المقدس تک پھیل گیا

مغربی کنارے میں واقع جنین پناہ گزیں کیمپ میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا دائرہ بیت المقدس تک پھیل گیا ہے۔
لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن صیہونی فوجیوں اورفلسطینیوں کے درمیان بیت المقدس کے علاقے بطن الہوی میں جھڑپ ہوئی۔
 اس جھڑپ میں ایک صیہونی فوجی زخمی ہوگیا۔
 دریں اثنا جنین شہر اور جنین پناہ گزیں کیمپ میں صیہونی فوجیوں اورفلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
 صیہونی فوجیوں نے منگل کے دن صبح کے وقت جنین کیمپ میں دو گھروں اور ایک دوکان پر فائرنگ کر دی،جس کے بعد فلسطینیوں اورصیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوگئی جس میں آٹھ فلسطینی شدید زخمی ہو گئے۔ 
صیہونی فوجیوں نے جنین شہر اور پناہ گزیں کیمپ سے دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ صیہونی فوجیوں نے پیر اور منگل کی درمیانی رات فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں کے ساتھ جنین پناہ گزیں کیمپ پرحملہ کیا تھا۔
 دریں اثنا صہونیوں نے سلوان سٹی پرحملہ کرکے ایک خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 july 23