Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81995
Published : 2/9/2015 14:50

ایران کی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: آیۃ اللہ یزدی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فقہاء کونسل مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فقہاء کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیۃ اللہ محمد یزدی نے منگل کو اس کونسل کے اٹھارہویں اجلاس میں کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے کہ ایٹمی سمجھوتے کے سبب، دشمنوں کے بارے میں ہماری پالیسی میں تبدیلی نہ آنے پائے ۔
فقہا کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کواپنا اولین دشمن قرار دیتا ہے۔انہوں نے کہا ایران کو امریکی مصنوعات کی منڈی میں تبدیل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
آیۃ اللہ یزدی نے علاقے کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام سمیت علاقے کے بعض ملکوں میں موجود بحران، اسرائیل کو تحفظ دینے کے لئے امریکی پالیسی کا حصہ ہیں اورامریکہ اور اسرائیل اپنے اہداف کے حصول کے لئے مشرق وسطی کو جنگ کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں- 
آیۃ اللہ محمد یزدی نے ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ویانا کا ایٹمی سمجھوتہ اپنا قانونی راستہ طے کررہا ہے اورپارلیمنٹ اس کا بغورجائزہ لے رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10