Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82000
Published : 2/9/2015 15:33

ہندوستان میں ایک دن کی ہڑتال جاری

ہندوستان کی لیبر یونینوں نے حکومت کی مزدور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایک دن کی ہڑتال شروع کردی ہے-
ہندوستان کی ٹریڈیونینیں بھی اس تحریک کی حمایت کر رہی ہیں کیوں کہ ان کا خیال ہے کہ ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ساتھ لیبر یونینوں کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد نریندر مودی کی حکومت، اقتصادی شعبے میں جن اصلاحات کا نفاذ عمل میں لانا چاہتی ہے اس سے صرف حکومت کو فائدہ پہنچے گا- ہندوستان کی لیبر یونینوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری خزانے کو بھرنے کے لئے حکومتی اداروں کے حصص فروخت کرنے کی پالیسی پر عمل نہ کرے، فرسودہ کارخانے بند کروائے اور مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ ہندوستان کے ٹی وی چینلوں میں بدھ کے روز نشر ہونے والی تصاویر میں، مغربی بنگال، کلکتہ اور بہت سے شہروں میں سڑکوں کو سنسان،اور دکانوں اور تجارتی مراکز کو بند دکھایا گیاہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دو ہزار چودہ کے پارلیمانی انتخابات میں ہندوستانی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غیر ملکی سرمائے میں اضافے کے لئے ملک کے اقتصادی شعبے میں اصلاحات عمل میں لائیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21