Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82004
Published : 2/9/2015 15:43

شام: زبدانی شہر داعش کے قبضے سے آزاد

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے زبدانی شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکاروں نے تقریبا دو ماہ کی شدید لڑائی کے بعد اہم شہر زبدانی کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔ اس لڑائی میں شام کے متعدد فوجی اور عوامی رضا کار فورس کے اہلکار شہید جبکہ دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ شہر دہشت گردوں کی موجودگی اور لڑائی کی وجہ سے تباہی و بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے جو آئندہ اڑتالیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے اور اس کے بعد اس شہر کے باشندے اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20