Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82005
Published : 2/9/2015 15:45

صیہونی عورتیں فحش لباس میں مسجد الاقصی میں داخل

صیہونی عورتوں اور لڑکیوں نے فحش لباس میں مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس مقدس مکان کی بے حرمتی کی ہے۔
اخبار القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق ایک صیہونی ویب سائٹ نے بدھ کے دن صیہونی لڑکیوں اور عورتوں کی ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ فحش لباس میں مقبوضہ بیت المقدس شہر کے قدیم حصے کی ایک دیوار کے پاس نظر آرہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے مسلسل حملوں پر اکتفا نہیں کیا ہے بلکہ صیہونی عورتوں کو فحش لباس میں اس مقدس مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے۔ دریں اثنا اسرائیل کے غاصب فوجیوں نے فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو منگل کو مسلسل ساتویں دن بھی مسجد الاقصی میں داخل نہیں ہونے دیا۔ فلسطینی شہری مسجد الاقصی میں فلسطینی خواتین اور لڑکیوں کو داخلے کی اجازت نہ دیۓ جانے کی بنا پر مشتعل ہیں۔ دریں اثنا اس مسجد کے امور کے انچارج عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی میں فلسطینی مسلمانوں اور صیہونی آبادکاروں کے داخلے کے الگ الگ اوقات مقرر کر دیئے ہیں۔ عمر الکسوانی نے عرب قوم اور ملت اسلامیہ سے کہا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے اس اقدام کے خلاف فوری طور پر اٹھ کھڑی ہو کیونکہ صیہونی حکومت کی جانب سے مسجدالاقصی میں فلسطینی مسلمانوں اور صیہونی آبادکاروں کے داخلے کے الگ الگ اوقات مقرر کیا جانا مستقبل میں اس مقدس مکان کی تقسیم پر منتج ہوسکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17