سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 82015
تاریخ انتشار : 2/9/2015 20:39
تعداد بازدید : 9

صنعا میں ریڈ کراس کمیٹی کے دو کارکن ہلاک

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے ترجمان نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں اس کمیٹی کے دو کارکنوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے-
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ریما کمال نے کہا کہ بدھ کے روز ریڈ کراس کمیٹی کے دو کارکن مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں- ترجمان نے بتایا کہ یہ کارکن صعدہ سے ریڈ کراس کمیٹی کی دو گاڑیوں سے کہ جن پر ریڈ کراس کا نشان بنا ہوا تھا، صنعا واپس جا رہے تھے کہ ان پر حملہ کر دیا گیا- ریڈ کراس کمیٹی نے اس سے پہلے عدن میں، جو یمن کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے، اس کمیٹی کے کارکنوں پر مسلح افراد کے حملے کے بعد اپنی انسان دوستانہ کارروائیاں معطل کئے جانے کی حبر دی تھی- اس حملے میں ریڈ کراس کمیٹی کے کارکنوں کا مال اور سازوسامان لوٹ لیا گیا تھا- ادھر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے صنعا میں الدیلمی ایئر بیس پر بدھ کے روز صبح سے اپنے حملے پھر شروع کر دئیے- سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوبی شہر تعز کے مختلف علاقوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں عام شہریوں کے متعدد گھر اور دیگر عمارتیں تباہ ہو گئیں- ایک اور خبر یہ ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے بےرحمانہ اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں تین ہزار چھے سو اسکول اور مکانات تباہ ہونے کے علاوہ اسی لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :