Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83087
Published : 9/9/2015 13:21

شام کے بارے میں ایران اور روس کے نائب وزرائے خارجہ کی گفتگو

ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہمی رحیم پور نے روس کے نائب وزرائے خارجہ ایگور مارگولوف اور گریگوری کاراسین سے الگ الگ ملاقات کر کےبحران شام اور دیگر بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ابراہیم رحیم پور نے منگل کو ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مارگولوف سے ملاقات میں شام کے مسئلے کے سیاسی و سفارتی حل پر تاکید کی- 
اس ملاقات میں ایران اور روس کے درمیان تجارتی، اقتصادی تعاون میں فروغ اور سرمایہ کاری کا بھی جائزہ لیا گیا-  ابراہیم رحیم پور نے روس کے نائب وزیر خارجہ گریگوری کاراسین سے بھی ملاقات کی اور بحران یوکرین، اور اس کے حل کے سلسلے میں گفتگو کی-  اس ملاقات میں وسطی ایشیاء، قفقاز کے حالات اور ایران روس تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا-  ایران اور روس بہت سے بین الاقوامی مسائل بالخصوص شام کے مسئلے میں مشترکہ موقف کے حامل ہیں اور ان مسائل کو بیرونی مداخلت کے بغیر حل کیے جانے پر تاکید کرتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21