Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83095
Published : 9/9/2015 19:3

پناہ گزینوں کے بھیس میں چار ہزار دہشت گرد یورپ میں داخل: سنڈے ایکسپریس

ایسے عالم میں کہ جب یورپی ممالک کی سرحدوں پر شام ، عراق اور افغانستان کے ہزاروں پناہ گزیں، سرگرداں ہیں، برطانوی جریدے سنڈے ایکسپریس نے داعش کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس گروہ کے چار ہزار افراد کی یورپ منتقلی کامیابی سے انجام پا چکی ہے- العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد عناصر ، ازمیر اور مرسین بندرگاہوں پر موجود پناہ گزینوں میں شامل ہو گئے ہیں جو بحیرہ روم کے راستے ان کے یورپ کے سفر کا نقطہ آغاز ہے اور اس کے بعد وہ سویڈن اور جرمنی سمیت دیگر ممالک میں پہنچ جائیں گے-
 جرمنی کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرہارڈ شیندلر نے روزنامہ بیلد کو انٹرویو دیتے ہوئے پناہ گزینوں کے بھیس میں یورپ میں داخل ہونے کے لئے دہشت گردوں کی کوششوں کے امکان کے بارے میں کئے جانے والے دعؤوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مشرق وسطی اور افریقہ سے پہنچنے والے پناہ گزینوں میں دہشت گردوں کے موجود ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن دہشت گردوں کی جانب سے یورپ میں داخل ہونے اور دراندازی کے لئے موجودہ وسائل اور موقع سے فائدہ اٹھائے جانے کے امکان سے انکار نہیں کیا جا سکتا-
 پناہ گزینوں کے بھیس میں دہشت گردوں کے یورپ میں داخل ہونے کے دعوے ایسے عالم میں سامنے آرہے ہیں کہ جب اکثر یورپی ممالک شام اور عراق کے جنگ سے متاثرہ علاقوں کے پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ایسا نظر آتا ہے کہ وہ مذکورہ دعوے پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کا بہانہ بنانے کے لئے کر رہے ہیں-
 بعض یورپی سربراہان مملکت نے غیر انسانی موقف اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یورپ کی جانب پناہ گزینوں کی نئی لہر، اس براعظم کے عیسائیت کے تشخص کو خطرے سے دوچار کر دے گی- بعض یورپی حکام نے بھی اپنے شرمناک بیانات میں کہا ہے کہ وہ صرف غیر مسلم پناہ گزینوں کو پناہ دیں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23