Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83097
Published : 9/9/2015 19:11

بلغاریہ نے شام جانے والے روسی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

بلغاریہ نے شام کے لئے امدادی سامان لے جانے والے روسی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکا کردیا ہے۔ صوفیہ سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ ماسکو کی جانب سے شام کی حکومت کی حمایت کے بارے میں امریکی تشویش کے سبب، روس کے متعدد طیاروں کو بلغاریہ کی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے- در ایں اثنا بلغاریہ کی ترجمان Betina Zhoteva نے کہا ہے کہ طے یہ پایا تھا کہ یہ طیارے شام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانا چاہتے ہیں، لیکن ان کے ملک نے ایسی قابل اعتماد اطلاعات کی بنیاد پر، کہ جس میں کہا گیا تھا کہ ان طیاروں میں وہ سامان موجود نہیں ہیں کہ جن کا اعلان کیا گیا تھا، ان طیاروں کو بلغاریہ سے گذرنے کی اجازت نہیں دی- یہ فیصلہ پیر کے روز اس خبر کے شائع ہونے کے بعد کیا گیا کہ جب امریکہ نے یونان سے مطالبہ کیا کہ وہ شام کے لئے امداد لے جانے والے روسی طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے گذرنے کی اجازت نہ دے- ایتار تاس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں روسی فیڈریشن کونسل(سینٹ) میں خارجہ امور کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئر مین ولادیمیر جباروف نے بلغاریہ کی جانب سے واشنگٹن کی درخواست کا مثبت جواب دیئے جانے پر نکتہ چینی کی ہے- انہوں نے کہا کہ روس صرف انسان دوستانہ امداد کے سامان ہی شام منتقل کر رہا ہے- اس روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ طیاروں کے ذریعے ہتھیاروں کی منتقلی، اقتصادی لحاظ سے سودمند بھی نہیں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24