Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83103
Published : 9/9/2015 19:32

دیگر ممالک داعش کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کریں۔ روس

روس کی فیڈریشن کونسل (سینیٹ)کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے نائب سربراہ ولادیمیر جباروف نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف فوجی کارروائی میں دیگر ممالک کو حصہ لینا چاہئے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کی فیڈریشن کونسل کی بین الاقوامی امورکی کمیٹی کے نائب سربراہ ولادیمیرجباروف نے فرانس کے وزیرخارجہ لوران فابیوس کے اس بیان کے ردعمل میں کہ "شام کواپنی فوج کے بل بوتے پردہشت گردوں کوشکست دینی چاہئے" کہا کہ شامی اکیلے داعش کا مقابلہ نہیں کرسکتے اوران کی مدد وحمایت کی جانی چاہئے- 

ولادیمیرجباروف نے کہا کہ بڑی طاقتوں کو شامی حکومت کے مخالفین اور حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت اورداعش کے مقابلے کے لئے ایک منصوبہ پیش کرنا چاہئے- ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اجازت سے ہی ممکن ہے اور مقابلے کے دوسرے طریقےعالمی نظام کی رو سے صحیح نہیں ہیں-
روس کی فیڈریشن کونسل کی بین الاقوامی امورکی کمیٹی کے نائب سربراہ نے بلقان کے علاقے کے ممالک کی فضا میں روسی طیاروں کی پروازروکنے کی امریکی کوششوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ طیارے انسان دوستانہ امداد کے حامل ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17