Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83104
Published : 9/9/2015 19:45

ایران اور آسٹریا کے وزرائے اقتصادیات کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریا کے وزرائے اقتصادیات نے پابندیوں کے خاتمے کے بعد باہمی تعاون کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر اقتصادیات علی طیب نیا نے بدھ کو تہران میں آسٹریا کے وزیر اقتصادیات سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ اچھے اور دوستانہ رہے ہیں - ایران کے وزیر اقتصادیات نے کہا کہ نئے حالات میں ایران اور آسٹریا کے درمیان مختلف میدانوں میں اقتصادی تعاون کے فروغ کے مواقع فراہم ہوں گے - 
اس ملاقات میں آسٹریا کے وزیر اقتصادیات رین ہولڈ مٹرلینر(Reinhold Mitterlehner) نے ایران اور آسٹریا کے تاریخی تعلقات کو نہایت بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویانا ایٹمی سمجھوتے کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون سے روشن مستقبل تعمیر کریں - قابل ذکر ہے کہ آسٹریا کے صدر ہاینس فیشر پیر کو ایک اعلی سطحی اقتصادی و سیاسی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تھے - ہاینس فیشر نے منگل کو ایران اور آسٹریا کے اقتصادی و تجارتی اجلاس میں کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی ، ثقافتی اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے کی زمین ہموار ہو چکی ہے - ایران اور آسٹریا تجارتی اجلاس میں آسٹریا کی دو سو چالیس اقتصادی ، صنعتی اور تجارتی کمپنیوں نے اپنے ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات انجام دیے - اجلاس کے اختتام پر تینتیس میدانوں میں ایران اور آسٹریا کی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط ہوئے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24