Tuesday - 2018 Sep 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83107
Published : 9/9/2015 19:56

عالمی برادری سے فلسطینی مغویوں کی رہائی کی اپیل

فلسطین کی تحریک حماس نے عالمی حکام کو پیغامات بھیج کر رفح پاس سے اغوا کئے جانے والے چار فلسطینیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نےعرب، مصری اور عالمی حکام نیز قانونی اداروں کو پیغامات روانہ کئے ہیں اور ان میں مصر کے سینا علاقے سے یرغمال بنائے جانے والے چار فلسطینیوں کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں اور ان کی تصویریں بھیجی ہیں-

تحریک حماس نے مصر کے وزیر انٹیلیجنس خالد فوزی کے نام بھی ایک خط روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک حماس یرغمال بنائے جانے والے چار فلسطینیوں کی زندگی کا ذمہ دار مصری حکام کو سمجھتی ہے اور ان کی فوری رہائی کے لئے اقدام کئے جانے کا مطالبہ کرتی ہے-
گذشتہ مہینے چار فلسطینیوں کو رفح پاس کے قریب سے اغوا کر لیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لئے فلسطینیوں کے احتجاج کا اب تک کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 18