Thursday - 2018 Nov 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83108
Published : 9/9/2015 20:0

شام: دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کارروائیاں، متعدد ہلاک اور زخمی

شام کے وسطی علاقے میں شامی فوج کی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے بدھ کے روزحمص کے مضافات میں واقع جبل الشاعرعلاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران متعدد تکفیریوں کو ہلاک اورزخمی کردیا-
 شام کے شہرداریا میں بھی بدھ کے روز فوج اورمسلح گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں انجام پائی ہیں-
 اسی طرح حسکہ شہر کے مضافاتی علاقے جبل کوکب میں بھی شامی فوج اوردہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں-
 شامی فوج نے حزب اللہ لبنان کےتعاون سے ریف دمشق کے شہرالزبدانی کے علاقے الماس میں دہشت گردوں کے بم بنانے کے ایک کارخانے اوردھماکہ خیزمواد کو ضبط کرلیا اوراس علاقے سے تمام دہشت گردوں کو ختم کرکے، اس علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طورپرآزاد کرا لیا ہے-
دوسری جانب اعلان کیا گیا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ جبھۃ النصرۃ دہشت گرد گروہ، شام کے شہرادلب کے "ابو الظہور" نامی ہوائی اڈے کا دوسال تک محاصرہ جاری رکھنے کے بعد اس ایئرپورٹ میں داخل ہوگیا ہے -


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 15