Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83109
Published : 9/9/2015 20:3

تین ایرانی جزیروں کے بارے میں متحدہ عرب امارات کے دعووں کی تکرار

عرب لیگ میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے، تین ایرانی جزیروں کے بارے میں ایک بار پھر اپنے دعوے کو دہرایا ہے- مصر کی الیوم السابع ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، عرب لیگ میں متحدہ عرب امارات کے نمائندے "محمد بن نخیرہ الظاہری" نے تاریخی حقائق کا ادراک اور ثبوت و شواہد پیش کئے بغیر، تین ایرانی جزیروں تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی کی ملکیت کے حوالے سے ایک بار پھر اپنا بےبنیاد دعوی دہرایا ہے- اقوام متحدہ میں ایران کے ان تینوں جزیروں کے بارے میں موجود تاریخی اور ٹھوس ثبوت و شواہد سے متحدہ عرب امارات کے حکام کی بے توجہی، اور اسی طرح غلط فہمیوں کو ختم کرنے کے مقصد سے مذاکرات کی ایرانی حکام کی درخواست سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ متحدہ عرب امارات اچھی ہمسائیگی کے اصول پر توجہ نہیں دیتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18