Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83110
Published : 9/9/2015 20:6

امریکہ فلسیطینوں کے درمیان اختلافات میں شدت لانے کا درپے ہے

امریکہ فلسطینی مسلمانوں کے درمیان اختلافات میں شدت لانے کے درپے ہے- تحریک حماس کے سینئر رکن اسماعیل رضوان نے کہا ہے کہ سمیر قنطار اور متعدد فلسطینی مجاہدین کو گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی وزارت خارجہ کے اقدام سے غاصب اسرائیل کو مزید بربریت انجام دینے میں ترغیب ملے گی- اسماعیل رضوان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام فلسطینیوں کو نقصان پہنچانے اور فلسطینی گروہوں کے درمیان اختلافات میں شدت لانے کی ایک کوشش ہے- اس سے قبل عرب ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ امریکہ نے لبنان کے آزاد ہونے والے قیدی سمیر قنطار کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا ہے- سمیر قنطار لبنان کے وہ قیدی ہیں جنہوں نے عرصہ دارز تک صیہونی حکومت کے جیلوں میں زندگی گذاری ہے انہیں انیس سو اٹھتر میں اسرائیلی علاقے "نہاریا" میں صیہونی مخالف کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا اور لبنان میں انہیں قیدیوں کے سردار کے لقب سے نوازا گیا- انہیں دو ہزار آٹھ میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں جیل سے رہائی ملی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21