Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83112
Published : 9/9/2015 20:13

یمن : رہائشی مکانات پر سعودی لڑاکا طیاروں کا حملہ

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن میں اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے صنعا میں دو خاندانوں کے افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی جارحیت جاری ہے اور اس بار سعودی لڑاکا طیاروں نے رات کی تاریکی میں دارالحکومت صنعا پر حملہ کرکے دو یمنی خاندانوں کے افراد کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے -
 المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں کے اس حملے میں تین عورتیں اور چار بچے شہید ہوگئے- رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے النہضہ اور شملان کے رہائشی مکانات پر بھی حملہ کیا ہے جس میں تین یمنی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے - ادھر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جیزان علاقے پرحملہ کرکے دشمن کی دو بکتر بند گاڑیاں تباہ کردی ہیں - اس حملے میں سعودی عرب کے فوجیوں کی ایک تعداد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا - یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ظہران اور عسیر علاقوں میں بھی دشمن کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کرکے ان کو تباہ کردیا ہے - المسیرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں اس بارے میں کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی فورس نجران اور جیزان علاقوں میں دشمن کے فوجی ٹھکانوں پر تسلط جاری رکھے ہوئے ہیں اوران کو نئی کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں - یمنی فوج اورعوامی فورس نے جیزان میں الخوجرہ فوجی اڈے پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے اور دو سعودی بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی ہیں - المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الخوجرہ فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں سعودی عرب کے فوجیوں کی ایک تعداد ہلاک ہوگئی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19