Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83118
Published : 10/9/2015 10:37

بشار اسد کے بغیر شام میں امن ممکن نہیں ہے: جرمن پارلیمنٹ کے رکن

جرمنی کی بائیں بازو کی جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں بشار اسد کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ جرمن اخبار ٹیگس اشپیگل کی رپورٹ کے مطابق جرمن پارلیمنٹ میں بائیں بازو کے دھڑے کے قائد گرگور گیزی نے ایک تقریر دوران جرمنی کی اسلحے کی برآمدات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جرمنی ہر جنگ سے دولت کماتا ہے۔ وہ شام، یمن، عراق اور یوکرین میں جنگوں اور بحرانوں میں ملوث ہے۔ جرمن پارلیمنٹ میں بائیں بازو کے دھڑے کے قائد نے اپنی تقریر میں شام میں جاری لڑائی کا ذکر کیا اور کہا کہ شام میں بشار اسد کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔ گرگور گیزی نے جرمنی کی پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں مشرقی یورپ کے ممالک پر اس بنا پر شدید تنقید کی کہ وہ مہاجرین کو پناہ دینے کی آمادگی کے حامل نہیں ہیں- جرمن پارلیمنٹ میں بائیں بازو کے دھڑے کے قائد گرگور گیزی نے پناہ گزینوں سے متعلق ہنگری کے وزیراعظم کی پالیسیوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ مہاجرین کو یورپ میں پناہ دیۓ جانے کے لیے مربوط اقدامات انجام دیئے جانے چاہئیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23