Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83119
Published : 10/9/2015 10:40

مصر کے آٹھ سو فوجی یمن میں داخل

مصر کے آٹھ سو فوجی، ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ یمن میں داخل ہو گئے ہیں تاکہ نام نہاد سعودی اتحاد میں شامل ہو کر یمنی قوم سے جنگ کریں- روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تقریبا آٹھ سو مصری فوجی منگل کے روز یمن میں داخل ہو گئے ہیں اور یمن بھیجے گئے مصری فوجیوں کے تعلق سے یہ پہلی رپورٹ ہے- یمن کی مستعفی حکومت کے حکام نے کہا ہے کہ یمن میں موجود سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے فوجیوں کی تعداد تقریبا دو ہزار ہے جبکہ الجزیرہ چینل نے یمن میں داخل ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد دس ہزار بتائی ہے کہ جن میں متحدہ عرب امارات کے فوجی ایک ہزار ہیں- اسی طرح کہا جا رہا ہے کہ یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی سے وابستہ نیشنل سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ علی حسن الاحمدی قاہرہ پہنچے ہیں- یمن کے خلاف ہونے والی وحشیانہ بمباری اور جھڑپوں میں چاڑھے چار ہزار سے زائد عام شہری شہید ہو چکے ہیں، یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس ملک میں عوام کو شدید غذائی قلت کا بھی سامنا ہے- واضح رہے کہ یمن کے خلاف سعودی فوج کے حملے شروع ہونے کے وقت سے ہی مصر سعودی عرب کے ساتھ ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17