Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83122
Published : 10/9/2015 10:46

اوباما حکومت نے بش حکومت سے دس گنا زیادہ ڈرون طیاروں کا استعمال کیا ہے

اوباما حکومت نے مختلف علاقوں پر حملوں کے لئے بش حکومت سے دس گنا زیادہ ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں- پریس ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صحافتی تحقیقات کے مرکز کے مطابق امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے اپنے دور حکومت میں صرف پچاس بار ڈرون حملوں کا حکم جاری کیا تھا جبکہ اوباما حکومت نے پانچ سو بار ڈرون طیاروں کو حملوں کے لئے استعمال کیا ہے- 
اس رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے پاکستان، یمن، صومالیہ اور افغانستان پر حملوں کے احکامات جاری کئے ہیں- فابل ذکر ہے کہ امریکا کا دعوی ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ، جبکہ امریکی حملوں کا اصل نشانہ عام لوگ ہی بنتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21