Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83123
Published : 10/9/2015 10:49

ایران یورپی ملکوں کے ساتھ تعاون میں توسیع کے لئے آمادہ ہے: ہاشمی رفسنجانی

ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے لئے آمادہ ہے- ایسنا کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے تہران میں آسٹریا کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران نئے حالات میں، دنیا کے تمام ملکوں خاص طور پر یورپی ملکوں کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعاون اور تعلقات کو باہمی مفادات کی بنیاد پر فروغ دینے کے لئے آمادہ ہے- آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے شام، لیبیا، فلسطین، یمن، عراق اور دیگر ملکوں میں دہشت گردی سے پیدا ہونے والی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لئے، علاقائی تعصبات سے دوری اور تمام ملکوں کے حقیقی تعاون کی ضرورت ہے- آسٹریا کے صدر ہاینس فیشر نے بھی اس ملاقات میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی سمجھوتے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے کے بعد ہم دو طرفہ تعاون کے ہمہ جانبہ فروغ اور دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں باہمی تعاون کر سکتے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23