Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83125
Published : 10/9/2015 11:4

ایران اور اسپین کے تعلقات دوستانہ ہیں: علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران اور اسپین کے درمیان دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے پانچ رکنی وفد نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات کی۔ علی اکبر صالحی نے اس ملاقات میں ایران کی سائنسی ترقی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایران اور اسپین کے درمیان توانائی، معیشت و اقتصاد اور تجارت کے میدانوں میں باہمی تعلقات میں توسیع کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ علی اکبر صالحی نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی تاریخ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان تعلقات کو دوستانہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے مواقع سے فائدہ اٹھا کر اسلامی جمہوریہ ایران اور اسپین کے تعلقات میں ایک نیا باب کھولا جائے گا۔ اسپین کے اس وفد نے بھی اس ملاقات میں اپنے دورہ ایران پر مسرت کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں توسیع کا مطالبہ کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19